فرانسیسی صدر ماکرون کرونا کی گرفت میں ، ملاقات کرنے والے کئی رہنما قرنطینہ ہوگئے  

 

پیرس:فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔پیرس میں ایوانِ صدر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ عمانوایل ماکروں میں کرونا وائرس کی بعض علامات ظاہر ہوئی تھیں اور اس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔اب وہ قومی ضوابط و ضوابط کے تحت آیندہ ایک ہفتہ تنہائی میں رہیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماکروں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں گے اور وہ سات روزہ تنہائی کے عرصہ میں آن لائن منصبی امورنمٹائیں گے۔فرانسیسی ایوان صدر کی ایک خاتون ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ماکروں کووڈ -19 کی تشخیص کے بعد اب اپنے طے شدہ بیرونی دورے منسوخ کردیں گے۔وہ آئندہ چند روز میں لبنان کا بھی دورہ کرنے والے

تھے۔