Home بین الاقوامی خبریں فیس بک اب بھروسے کے قابل نہیں، متبادل لایا جائے: یورپی یونین

فیس بک اب بھروسے کے قابل نہیں، متبادل لایا جائے: یورپی یونین

by قندیل

لندن :کل شام فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز کی گھنٹوں کی تعطلی کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس الجھن کے بعد یورپی یونین نے منگل کے روز کہا ہے کہ جو مسئلہ پیش آیا اس نے مزید متبادل کمپنیوں کی ضرورت ظاہر کی ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ’فیس بک‘پراب مزید بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ چاہے یہ کمپنی کتنی بڑی ہی کیوں نہیں مگر اب اس کے متبادل کی بھی ضرورت ہے۔یورپی یونین کے مسابقتی کمشنر مارگریٹ ویسٹیگر نے منگل کو کہا کہ بندش نے چند بڑی کمپنیوں پر انحصار کرنے کے نتائج ظاہر کردیئے ہیں۔ اب ان کمپنیوں کے متبادل اور مقابلے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم ٹیکنالوجی مارکیٹ میں متبادل اور آپشن چاہتے ہیں اور ہمیں چند بڑے کھلاڑیوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے وہ جو بھی ہوں۔ یہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا ہدف ہے۔ ویسٹیگرنے پچھلے سال ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے نام سے مسودے کی تجویز پیش دی تھی جس میں ایمیزون ، ایپل ، فیس بک اور گوگل کے ممنوعہ اور مجوزہ امور کی فہرست مرتب کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے بنیادی کاروباری ماڈل کو تبدیل کر سکیں اور مزید مقابلے کی اجازت دی جا سکے۔یہ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز فیس بک پر آنے والی بندش نے کمپنی کے 3.5 بلین صارفین کو اس کی سوشل نیٹ ورکنگ اور میسجنگ سروسز جیسے واٹس ایپ ، انسٹاگرام اور میسنجر تک رسائی سے محروم کر دیا۔ واضح ہو کہ فیس بک کمپنی کے تینوں مشہور ایپس ، فیس بک ، واٹس ایپ اور ا نسٹا گرام تقریباً6گھنٹے تک معطل رہے ، صارفین کو اس دوران پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

You may also like

Leave a Comment