ڈگریوں کی تصدیق کیلئے درخواستوں کے بروقت تصفیے کو یقینی بنایاجائے: یو جی سی

 

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے یونیورسٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ طلبہ کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کی تصدیق کیلئے درخواستوں کو وقت پر نمٹا یا جائے۔یو جی سی کے سکریٹری رجنیش جین نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو لکھے گئے ایک خط میں کہاکہ یو جی سی کو مختلف یونیورسٹیوں کی طرف سے دی گئی ڈگریوں اور سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔جین نے واضح کیا کہ یو جی سی طلبہ کو وقتا فوقتا مطلع کر رہا ہے کہ وہ ڈگریوں اور سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹیوں کو کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ طلبہ کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈگریوں، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹس کے حوالے سے درخواستوں یا دیگر وضاحتوں سے نمٹیں۔