الیکشن نہیں بلکہ جان بچاناضروری،بی جے پی ایم پی کی یوپی پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل

لکھنؤ:اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤسمیت ریاست کے بہت سے شہروں میں کورونا کاعروج ہے۔ ایک دن میں لکھنؤ میں 5 ہزار سے زیادہ کیسز درج ہیں۔ ادھربی جے پی سے پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ کوشل کشور نے پنچایت انتخابات کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔کوشل کشور نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ میری الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ لکھنؤ میں کورونا قابو سے باہر ہے۔ لکھنؤ میں کورونا کی وجہ سے کئی ہزار خاندان بری طرح تباہ و برباد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ انتخابات ضروری نہیں ہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ضروری ہے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن لکھنؤ میں طے شدہ پولنگ کی تاریخ کوملتوی کرے۔جان بچانا ضروری ہے ، انتخابات کروانا ضروری نہیں ہے۔الیکشن کمیشن سے میری اپیل ہے کہ لکھنؤ میں کورونا قابو سے باہر ہے ، لکھنؤ میں ہزاروں کنبہ بری طرح تباہ ہو رہے ہیں ۔ انتخابات ضروری نہیں ہیں لیکن لوگوں کی جان بچانا ضروری ہے۔