الیکشن کی گہماگہمی کے بیچ امریکہ میں کورونا کا قہر جاری،ایک دن میں ایک لاکھ سے بھی زیادہ نئے کیسز

نیویارک:امریکہ میں ایک طرف جہاں تاریخی صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تو وہیں ریکارڈ طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مریضوں سے ہسپتال بھی بھر گئے ہیں۔معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے بھی زیادہ افراد کورونا وائرس کی وبا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ایک دن میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے یہ اب تک کا نیا ریکارڈ ہے۔ امریکی انتخابات کے دوران بھی کورونا وائرس بحث کا اہم موضوع تھا جس پر اب بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔کووڈ 19 کے متاثرین میں ایک روز کے اندر اس طرح کا اضافہ کولاراڈو، اڈاہو، انڈیانا، مینے مشیگن، منیسوٹا، روڈ آئی لینڈ، واشنگٹن اور وسکونسن جیسی ریاستوں میں ہوا۔ ان ریاستوں میں ووٹرز کی ایک بڑی تعداد نے وبا سے بچنے کے لیے ڈاک کے ذریعے بھی ووٹ ڈالا تھا۔متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی ایک ہی دن میں 50 ہزار سے بھی زیادہ افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے اندر ایک دن میں انفیکشین کے اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کو پہلی بار ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ایسے کسی بھی ٹیکہ کو عوام تک رسائی کے لیے برطانوی حکومت کے نگراں اداروں سے منظوری لینی ضروری ہوگی۔ اس سلسلے میں دو ٹیکے کلینیکل ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہیں اور امکان ہے کہ اس برس کے اختتام سے پہلے ہی اس کے نتائج سامنے آجائیں گے۔اس دوران ہنگری کی حکومت نے وزیر خارجہ پیٹر سجراتو، جو تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر تھے، کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے دورے کے وفد میں 12 افراد شامل تھے جس میں صرف وزیر خارجہ ہی پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ انہیں ایک علیحدہ طیارے سے ہنگری واپس بلا لیا گیا ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*