ای ڈی نے تاجر نریش جین کوکیا گرفتار،90 ہزار کروڑ کی منی لانڈرنگ کا ہے الزام

نئی دہلی:مشہور حوالہ تاجر نریش جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا ہے۔ اس کے تار البانیہ میں سرگرم ڈرگس کا کاروبارکرنے والے ایک گروپ سے جڑے ہوئے بتائے جارہے تھے۔ نریش جین کیس میں برطانیہ اور امریکہ سمیت متعدد بین الاقوامی ایجنسیاں بھی تحقیقات کر رہی تھیں۔ نریش جین کی گرفتاری انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پر 90 ہزار کروڑ روپئے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ملک کے ایک بہت بڑے حوالہ اور منشیات فروش کے خلاف شکنجہ کسا گیا ہے۔ برطانیہ اور دبئی پولیس بھی ملزم کی تلاش کر رہی تھی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق نریش جین پر ملک کے اندر سیکڑوں بینک کھاتوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ اس کے علاوہ شیل کمپنیوں کے توسط سے تقریبا 11 ہزار کروڑ بیرون ملک بھیجنے کے الزامات بھی عائد ہیں۔