ای ڈی نے سنجے راوت کی اہلیہ کوطلب کیا

ممبئی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیوسینا کے سینئرلیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت کونوٹس بھجوایا ہے۔ یہ نوٹس پی ایم سی بینک گھوٹالہ کی تحقیقات کے سلسلے میں بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ، ورشا راوت کو29 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سنجے راوت کے قریبی پروین راوت کو کچھ دن قبل ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ ورن راوت کے کھاتے میں پروین راوت کے کھاتے میں کسی طرح کا لین دین ہوا۔ ای ڈی یہ جاننا چاہتا ہے کہ یہ لین دین کس طرح ہوا ہے اور اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔