Home قومی خبریں ای ڈی نے احمد پٹیل کی چوتھی بارتفتیش کی

ای ڈی نے احمد پٹیل کی چوتھی بارتفتیش کی

by قندیل

نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے سندیسرا بندھو بینک فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل سے جمعرات کی صبح ان کی سرکاری رہائش گاہ پر تفتیش کی ۔ ای ڈی کی تین رکنی ٹیم صبح 11 بجے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹکی 23 مدر ٹریسا کریسنٹ رہائش گاہ پر پہنچی، اس سے پہلے 2 جولائی کو پٹیل سے تقریباً10 گھنٹے تک اس معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ای ڈی کے تفتیش کاروں نے تین سیشنوں میں ان سے 128 سوالات پوچھے تھے۔ پٹیل نے کہاکہ یہ میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف سیاسی انتقام ہے اور میں نہیں جانتا کہ وہ تفتیش کار کس کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں۔ 27 جون 30 جون اوردو جولائی کوای ای ڈی نے 27 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کانگریس قائد کے بیانات پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ پٹیل سے بڑدودرہ کی کمپنی ا سٹرلنگ بائیوٹیک فارماسیوٹیکل کمپنی کے پروموٹر سینڈسرا برادران سے مبینہ تعلقات کے بارے میں اور رہنما کے رشتہ داروں کے ساتھ لین دین معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ایجنسی نے پٹیل کے بیٹے فیصل اور داماد عرفان احمد صدیقی سے اس سلسلے میں گذشتہ سال پوچھ گچھ کی تھی اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ ان دونوں سے سنڈیسارا گروپ کے ملازم سنیل یادو کے بیان کے تناظر میں پوچھ گچھ کی گئی تھی، جس نے ایجنسی کے ساتھ اپنے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔

You may also like

Leave a Comment