پٹنہ:وزیراعلیٰ نتیش کمارنے دوسری ریاستوں سے طیارے، ریل یا بس سے آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کرانے کوکہاہے۔ انہوں نے اس کے لیے ضروری آلات اور اضافی وارڈ کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی۔تیاریوں کو لے کر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 1 اے راہ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ہے۔سی ایم نے کہاہے کہ اضافی وارڈکے لیے پہلے میں ہی جگہ متعین کر لیں۔ ٹیسٹنگ لیب بھی بڑھائیں۔جائزہ میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام ذمے داروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر ریل سے کم از کم ٹرین چلانے کی درخواست کی ہے۔ اس سے انفیکشن پھیلنے پرروک لگ سکے گی۔انہوں نے تمام ڈی ایم کو دیہی علاقوں میں لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرنے کوکہاہے۔ سی ایم نے اسپیشل ٹرینوں سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے بعد سرکاری گاڑیوں سے گھروں تک پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے پونے، کیرالہ اور بنگلورو سے آنے والی ٹرینوں کے مسافروں پر خصوصی نظر رکھنے کو کہاہے۔ وہیں، چیف سکریٹری دیپک کمار نے کہاہے کہ ممبئی سے آنے والی چار خصوصی ٹرینوں کے لیے بکسر، پہیلی اور داناپورمیں تین جگہیں طے کی گئی ہیں۔جومسافر یہاں اتریں گے، انہیں بسوں میں بٹھا کر مخصوص جگہ پر وہاں کے ڈی ایم لے جائیں۔ ان کی اسکریننگ کریں۔ ان کے موبائل نمبر اور رجسٹریشن درج کریں۔مشکوک لوگوں کووارڈکے لیے لے جائیں۔
دوسری ریاستوں سے بہار آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ ہوگی
previous post