دوسرا ون ڈے:سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی آسٹریلیا،ہندوستان کے لیے ’کرویامرو‘ کا مقابلہ

نئی دہلی:پہلے میچ میں ناقص کارکردگی اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کرتے ہوے ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو بچانے کے لیے کل دوسرے ون ڈے میں اپنی پوری کوشش کرے گی ۔ پہلا میچ ہندوستان 66 رنز سے ہار گیا تھا۔ آسٹریلیائی ٹیم نے جس طرح سے ہندوستان کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا وہ کپتان وراٹ کوہلی اور کوچ روی شاستری کے لیے باعث تشویش ہے۔ہاردک پانڈیا نے 76 گیندوں پر 90 رنز بنائے لیکن 2017 چمپئنز ٹرافی کے فائنل کی طرح میچ صرف ایک شاندار اننگز سے نہیں جیتا جاسکتا۔ پانڈیا نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ اس وقت بولنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بولنگ نہیں کرسکیں گے۔اس کے ساتھ کوہلی کے پاس ایسے گیندباز ہیں جو بیٹنگ نہیں کرسکتے اور نہ ہی کوئی ٹاپ آرڈر بیٹسمین بولنگ کرسکتا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر عمدہ فارم میں ہیں، جس کی وجہ سے جسپریت بمراہ اور باقی گیندباز موثر ثابت نہیں ہوے۔ چہل اور نویدیپ دونوں نے 20 اوورز میں 172 رنز دییے۔ آسٹریلیائی ٹیم میں ابھرتے ہوے اسٹار کیمرون گرین کو موقع مل سکتا ہے کیونکہ پہلے میچ میں مارکس اسٹونیس کو چوٹ لگی تھی فنچ اور اسمتھ دونوں نے اشارہ دیاکہ گرین اپنا ون ڈے ڈیبو کر سکتے ہیں۔ ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کے کچھ بیٹسمین غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ خاص طور پر ایئر،مینک اگروال بھی اضافی اچھال کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*