Home قومی خبریں مہاراشٹر:دنیا کی سب سے بڑی پلازما تھراپی کے تجربہ کا آغاز ، ۵۰۰ ؍ افرادکا پلازما سے علاج

مہاراشٹر:دنیا کی سب سے بڑی پلازما تھراپی کے تجربہ کا آغاز ، ۵۰۰ ؍ افرادکا پلازما سے علاج

by قندیل

ممبئی:آج سے مہاراشٹر میں دنیا کا سب سے بڑی پلازما تھراپی ٹرائل شروع ہوگیا۔ ریاستی حکومت نے اس کا نام ’پروجیکٹ پلاٹینا‘ رکھا ہے۔ آج 500 مریضوں کو بیک وقت پلازما تھراپی کی دو خوراکیں دی گئیں، اگر نتیجہ امیدوں کے مطابق آتا ہے ، تو اس کا اطلاق پورے ریاست میں کیا جائے گا۔ اس کے لئے ریاستی حکومت نے 75 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے ، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ حکومت تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ اس وقت مہاراشٹرا میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کرونا متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس پلازما تھراپی کا مقصد اموات میں کمی لانا ہے ۔ آزمائشی بنیادوں پر حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ 10 میں سے 9 مریض پلازما تھراپی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں پہلا پلازما تھراپی کامیاب رہا۔ اس کے بعد ایک اور مریض کا ممبئی ہی میں بی وائی ایل نائر اسپتال میں ٹیسٹ کیا گیا۔اتوار کے روز وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے ملک کے سب سے بڑی پلازما تھراپی آزمائش کے بارے میں اطلاع دی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور پلازما عطیہ کریں۔ محکمہ پولیس کے کئی اہلکار اور افسران ، جو کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں ، نے اپنا پلازما عطیہ کیا۔ ریاست میں اتوار کے روز کرونا میں ایک دن میں ریکارڈ 5493 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1 64626 ہوگئی ہے۔ اب تک کرونا سے 7429 اموات بھی ہوچکی ہیں۔ فی الحال 70607 مریض زیر علاج ہیں۔ ان مریضوں میں جن کی صورتحال سنگین ہے ، ان کو ہی پلازما تھراپی دی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment