دبئی میں مقیم سونو نگم سوشل میڈیاپر گھِرے،تلاشی مہم شروع ہوگئی

دبئی:بالی ووڈ نغمہ گو سونو نگم اس وقت دبئی میں ہیں۔سونو نگم پوری دنیا میں وائرس کی وجہ سے چل رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت واپس نہیں آ سکے ہیں۔ اس بات کی معلومات خود سونو نگم نے گزشتہ دنوں دی تھیں۔لیکن سونو کے دبئی رہنے پر سوشل میڈیا پرہنگامہ مچا ہواہے۔ ہنگامے اورگرفتاری کی مانگ کے درمیان انھوں نے اپناٹوئٹراکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیاہے۔اس کی وجہ ہے اذان کو لے کر 3 سال پہلے کیا گیا ان کامتنازعہ ٹویٹ۔اب اسی ٹوئیٹ پروہ گھرِگئے ہیں۔لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اذان سے وہاں انھیں کوئی دقت تونہیں ہورہی ہے۔سونونگم کے پرانے ٹویٹ کولے کرکئی سارے لوگ دبئی پولیس سے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے سونو نگم کے3 سال پہلے اذان کولے کرکیے گئے ٹویٹس، مسلسل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ٹویٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سونو نگم کوہندوستان میں اذان کی وجہ سے سونے میں دقت ہوتی تھی۔ اب جب وہ دبئی میں ہیں تو دبئی پولیس کی طرف سے ان کے اس مسئلہ کو حل کرناچاہیے۔ سونونگم کی ٹویٹس پر 3 سال پہلے بھی ہنگامہ ہواتھا۔ اب یہ ٹویٹس دوبارہ شیئر رہے ہیں اور ان کی گرفتاری کی مانگ بھی کی جانے لگی ہے۔اس ہنگامے کے بعد سونو نگم نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیاہے۔اس سے پہلے دبئی کی شہزادی کے ذریعے بھارت کے فرقہ وارانہ ماحول اوردبئی میں اسلاموفوبیاسے منسلک عناصرکے خلاف ٹوئیٹ نے ہنگامہ مچادیاہے۔ان کی حمایت اورعرب نوجوانوں کی طرف سے اسلاموفوبیاکے شکارعناصرکی کھنچائی ہونے کے بعدحکومت ہندبھی مستقل صفائی دے رہی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*