Home قومی خبریں ڈی یو 31 مئی تک بند:یونیورسٹی کے تمام ملازمین سے صحت سے متعلق ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل

ڈی یو 31 مئی تک بند:یونیورسٹی کے تمام ملازمین سے صحت سے متعلق ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل

by قندیل

نئی دہلی:دہلی یونیورسٹی نے اپنے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ اپنے فون میں صحت سے متعلقہ اپلی کیشن ڈاؤن لوڈکریں اور اعلان کیا کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں توسیع کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی 31 مئی تک بند رہے گی۔یونیورسٹی نے 17 مئی کو جاری حکم میں کہا کہ اس دوران ای تعلیم عمل جاری رہے گی اور محکمہ اور کالج اپنی ویب سائٹ کے ذریعے طالب علموں کو اصل تعلیم مواد مہیا کرائیں گے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 وبا کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی 18 مئی سے مزید دو ہفتے کے لئے بند رہے گی،تمام ملازمین پر زور دیا جاتا ہے کہ اپنے موبائل فون میں صحت سے متعلق اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر روک لگانے کی خاطر جاری ملک بھر لاک ڈاؤن کو اتوار کو قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 31 مئی تک بڑھا دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment