ڈی ٹی سی بسوں میں ای ٹکٹنگ کاٹرائل

نئی دہلی:حکومت نے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے درمیان دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) بسوں میں ای ٹکٹنگ کاٹرائل شروع کردیا۔ اس ٹکنالوجی کے لیے’چارٹر‘ ایپ کا استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کسی سے بھی رابطہ کیے بغیر ٹکٹ مل رہے ہیں۔ ای ٹکٹنگ کا پہلا سسٹم گذشتہ سال کوروناکی وبا کے بعد کلسٹر بسوں میں شروع ہوا تھا اوربعدازاں ڈی ٹی سی بسوں میں سے کچھ شامل تھیں۔محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ اس مقصدکے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی میٹنگ میں 3700 سے زیادہ بسوں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ٹاسک فورس وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہاہے کہ ستمبر 2020 میں کنیکٹلیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کا ٹرائل ایپ کے ذریعے شروع کیاگیاتھا جسے بعد میں بڑھا کر 128 بسیں کردی گئیں۔عہدیدار نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کی تیاریاں زوروں پر ہیں اوربسوں میں کیو آر کوڈ اسٹیکرز چسپاں کیے جارہے ہیں۔ ان کوڈز کو اسکین کر کے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ کنٹیکٹ لسٹ ٹکٹنگ سسٹم کی جانچ کے ساتھ ، ملازمین کو بھی اس کی تربیت دی جارہی ہے۔ عہدیدار نے بتایاہے کہ ٹکٹ کے علاوہ ٹریول پاس بھی اسی طرح حاصل کیا جاسکتا ہے۔