ڈرگس کنٹرولر نے گوتم گمبھیر کو پایادواکی جمع خوری کا مجرم

نئی دہلی:جمعرات کو دہلی حکومت کے ڈرگس کنٹرولر نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کی فاؤنڈیشن نے بغیر کسی اجازت کے کووڈ ادویات کی جمع خوری کی۔ ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے ایسے دوسرے معاملات پر کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ جیسے ہی دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران یہ تفصیلات سامنے آئی گوتم گمبھیر نے اپنے ٹویٹ میں عظیم مجاہد آزادی بھگت سنگھ کا تذکرہ کیا۔کرکٹر سے سیاستداں بنے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے مضبوطی سے اپنی بات کورکھا اور کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھلائی کے لیے وہ جو کر سکتے ہیں وہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ میں ایک آدمی ہوں اور جو کچھ بھی انسانیت کو متاثر کرتا ہے وہ مجھے پریشان کرتا ہے ۔ سردار بھگت سنگھ!۔ڈرگس کنٹرولر نے کہا کہ فاؤنڈیشن دوا فروشوں کے خلاف بلا تاخیر کاروائی کی جائے۔ عدالت کو بتایا کہ ایم ایل اے پروین کمار کو بھی منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ کے تحت اسی طرح کے جرائم کا مرتکب پایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ڈرگس کنٹرولر کو ہدایت دی کہ وہ ان معاملات کی پیشرفت کے بارے میں 6 ہفتے میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کرے اور اس کی اگلی سماعت کے لیے 29 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔