نئی دہلی (پریس ریلیز):ہندوستان میں عربی زبان کے فروغ کے لیے باہمی اشتراک اور ہندوستانی اساتذہ وطلبا کے لیے اردن کی بلقا ء اپلائیڈ یونی ورسٹی میں ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے موا قع کی فراہمی کی تجاویز کے ساتھ بلقا ء اپلائیڈ یونی ورسٹی اردن کے مرکز برائے لسانیات کے ڈائریکٹر پروفیسر ناجی القبیلات نے آج شعبہ ٔ عربی دہلی یونی ورسٹی کا دورہ کیا۔اس سے قبل پروفیسر موصوف نے آئی آئی ایم روہتک میں لسانیات کے مختلف موضوعات پر عربی زبان میںمختلف دنوں میں بیس لکچرپیش کیے اور ڈیجیٹل دور میں عربی زبان کی بڑھتی معنویت و ضرورت پر آئی آئی ایم کے طلبا کی رہنمائی فرمائی۔شعبہ ٔ عربی دہلی یونی ورسٹی میں اپنی یونی ورسٹی کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیر عرب طلبا کے لیے عربی زبان کی تدریس کا پریکٹیکل طریقہ تدریس اختیار کیا جائے اور بچوں کے ذہنوں کو مشکلات کے حل کا عادی بنایا جائے ،کہ انسان کا ذہن تخلیقی فطرت کا ہے اور اس کی تحریک کی ذمہ داری ایک ہونہار استاذ کی ہے۔انھوں نے بلقاء یونی ورسٹی کی جانب سے عربی زبان کی ترویج کے لیے مختلف اسکیم اور تعاون کے مختلف طریقوں کا تذکرہ کیا۔ شعبۂ عربی دہلی یونی ورسٹی کی اکیڈمک سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے پروفیسر ناجی نے ا س بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان میں عربی زبان کے فروغ اور اس زبان میں مختلف موضوعات پر ریسرچ کے ا تنے کام ہورہے ہیں۔اس سے قبل صدرِ شعبہ پروفیسر نعیم الحسن نے دہلی یونی ورسٹی اور شعبہ عربی کی اہمیت کو تاریخی تناظر میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک آزادی کا امرت مہتسو منارہا ہے اور ہماری یونی ورسٹی جشن صد سالہ منارہی ہے، اسی مناسب سے مختلف اکیڈمک سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں، شعبہ عربی بھی اس یادگاری لمحے کو وقیع علمی کاموں میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے جن میں عرب اساتذہ کی خدمت لینا،ریسرچ کے دائرے کو وسیع کرنا اور طلبہ میں عربی زبان کی مہارت پیدا کرنے کے تکنیکی طریقے کا استعمال شامل ہے۔اس موقع پر مہمان مکرم کو اساتذہ نے اپنی تصنیفات پیش کیں اورسینٹرل لائبریری کا دورہ کرایا،یونی ورسٹی لائبریرین ڈاکٹر راجیش سنگھ نے مہمان موصوف کا استقبال کیا اوریونی ورسٹی لائبریری کی خصوصیات اورنئے عزائم سے روشناس کرایا۔
بلقاء اپلائیڈ یونی ورسٹی اردن کے ماہر لسانیات ڈاکٹر ناجی القبیلات کا شعبۂ عربی دہلی یونی ورسٹی کا دورہ
previous post