دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم میں ہوگی تبدیلی،شہباز ندیم ہوسکتے ہیں باہر

نئی دہلی:چنئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم تبدیلی کے امکان ہیں ۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد جھارکھنڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم کا باہر ہونا طے ہے،امید ہے کہ ان کی جگہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو شامل کیا جائے۔ منگل کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کے روز ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر ذرائع نے بتایا کہ اکشر کو گھٹنوں کی معمولی چوٹ تھی اور انہوں نے نیٹ پر بیٹنگ شروع کردی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں میں بولنگ شروع کردیں گے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*