دوسراٹیسٹ میچ:بھارت کی گرفت مضبوط،اشون کی پانچ وکٹیں

چنئی:روی چندرن آشون کی 5 وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگ 134 رنزپرروک دی۔ اکشر پٹیل اور ایشانت شرما نے بھی انگلینڈ کو 2-2 وکٹوں کے ساتھ مضبوط جھٹکا دیا۔ انڈیا انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک ، بھارت نے دوسری اننگ میں شوبن گل کی وکٹ کھو کر 54 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی برتری 249 رنز تک پہنچ چکی ہے۔ روہت شرما 25 اور چیتیشورپجارا اسٹمپ پرسات رنز پر کھیل رہے تھے۔ اگر یہاں انگلینڈ کو 400 رنز کا ہدف مل جاتا ہے تو چوتھی اننگ میں اسے حاصل کرنا بہت مشکل ہوگا۔ دوسرے روز مجموعی طور پر 15 وکٹیں گر گئیں۔ تاہم انگلینڈ فالو کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم ہندوستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 195 رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔ آشون نے ٹیسٹ میچ میں 29 ویں بار اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آشون (268) ٹیسٹ میچ میں انیل کمبلے کے بعد اسپنر ہربھجن سنگھ (265 وکٹ) کو شکست دے کر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہندوستانی اسپنر بن گئے ہیں۔اس سے قبل بھارت نے صبح ہی 6 وکٹوں پر 300 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا ، لیکن کوئی بھی ٹیل اینڈربلے باز رشبھ پنت کا ساتھ نہیں دے سکا اور29 رنز کا اضافہ کرکے 29 وکٹیں گنوا بیٹھا۔ رشبھ پنت نے 77 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔انگلینڈ کی وکٹیں ابتداء میں ہی گر گئیں۔پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر انگلینڈ کو زبردست برتری دلانے والے جو روٹ صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔لنچ سے قبل انگلینڈ نے 4 وکٹیں گنوا دی تھیں۔آشون اوراکشر پٹیل کی گیندوں کے سامنے ، مہمان ٹیم بے بس نظر آئی۔آشون (43 رن پر 5 وکٹ) اپنے ہوم گراؤنڈ پراچھی گیندبازی کی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*