ڈاکٹر افروز عالم کے اعزاز میں ایک خوبصورت محفل کا انعقاد

پٹنہ:شاعر ڈاکٹر افروز عالم کے اعزاز میں علمی مجلس بہار کے زیر اہتمام گورنمنٹ اردو لائبریری میںمعروف شاعر، ادیب و نقاد پروفیسر علیم اللہ حالی کی صدارت میں ایک خوبصورت محفل آراستہ کی گئی ۔ اس اہم محفل کا افتتاح کرتے ہوئے گورنمنٹ اردو لائبریر ی کے کارگزار چیرمین ارشد فیروز نے کہا کہ یہ لائبریری اردو کی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے ۔ ڈاکٹر افروز عالم جیسے مہمان شاعر کی آمد سے لائبریری کی تاریخ میں شاندار اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں لائبریری نے بڑی ترقی ہے ۔ کتابوںکی ڈیزیٹلائزشن کا کام تیزی سے چل رہا ہے ۔ لائبریری کی تما م ضروریات کی تکمیل کی جارہی ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیٹ سے پروفیسر اعجاز علی ارشد ، اکبر رضا جمشید، خورشید اکبر وغیرہ موجود تھے ۔ اس اہم نشست میں ڈاکٹر انوارالہدیٰ، شاہینہ پروین، ڈاکٹر محمد مظاہر الحق، ڈاکٹر زرنگار یاسمین، شگفتہ پروین ، فیاض احمد اظہر الحق، شاہد الحق، میزان توحید، الطاف راجہ، شرون کمار وغیرہ موجود تھے ۔محفل کی نظامت علمی مجلس بہار کے جنرل سکریٹری پرویز عالم اور معروف شاعرہ شمع کوثر شمع نے مشترکہ طور پر کی ۔ اس موقع پر ایک شاندار شعری محفل بھی آراستہ کی گئی ۔