Home بین الاقوامی خبریں اسرائیل میں 15 سو سالہ قدیم دنیا کی سب سے بڑی شراب کی فیکٹری دریافت

اسرائیل میں 15 سو سالہ قدیم دنیا کی سب سے بڑی شراب کی فیکٹری دریافت

by قندیل

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل میں 1500 سال پرانی شراب کی ایک بڑی فیکٹری دریافت ہوئی ہے اور یہ بازنطینی دور سے اب تک دریافت ہونے والی سب سے بڑی شراب فیکٹری ہے۔اسرائیل کی نوادرات اتھارٹی کے مطابق یونے میں دریافت کی گئی فیکٹری ہر سال 20 لاکھ لیٹر تک شراب پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جبکہ برطانیہ مجموعی طور پر سالانہ 8 ملین لیٹر سے کم شراب پیدا کرتا ہے۔آثار قدیمہ کے ماہرین نے اسرائیلی لینڈ اتھارٹی کی جانب سے یونے شہر کو ارد گرد کے علاقے میں وسعت دینے کے اقدام کے طور پر 75 ہزار مربع فٹ جگہ کی کھدائی میں دو سال کا وقت لیا۔ریسرچ کے مطابق پانی کے ناقص معیار کی وجہ سے 520 عیسوی کے لگ بھگ بازنطینی دور میں بالغوں اور بچوں کے لیے شراب پینا عام تھا۔ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر جون سیلگ مین کے مطابق اس مشن کے دوران انہیں دوسری صنعتوں کی باقیات بھی ملی ہیں، جن میں شیشے اور دھات کی فیکٹریاں موجود ہیں جبکہ ان باقیات میں گھر اور دوسری عمارتیں بھی شامل ہیں جو بازنطینی اور اسلامی کے درمیان عبوری دور کی ہیں۔پلانٹ میں کئی ہزار ٹکڑے اور مٹی کے جار بھی موجود ہیں۔

You may also like

Leave a Comment