حیدرآباد:ششماہی ریسرچ ا ور ریفریڈ جنرل ’’ادب وثقافت ‘‘ کا شمارہ نمبر 11( ستمبر2020) منظرعام پرآچکا ہے۔ یہ جنرل پروفیسر محمدظفرالدین کی ادارت میں شائع ہوتا ہے۔ محققین ‘ریسرچ اسکالرز اور طلبہ میں یہ جرنل اپنے تحقیقی مضامین کی وجہ سے منفردمقام رکھتا ہے ۔اس شمارہ میں دکن کے بلندپایہ ادیب ومزاح نگار مجتبیٰ حسین مرحوم کاگوشہ بھی رکھاگیا ہے۔جس میں مجتبیٰ حسین کی خاکہ نگاری‘ خاکے‘ اردو کا مکمل طنزوظرافت نگار : مجتبیٰ حسین‘ مجتبیٰ حسین کی مضمون نگاری‘ طنزوظرافت کا شہریار: مجتبیٰ حسین‘ مجتبیٰ حسین کے خاکو ںمیں انفرادی رنگ جیسے مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اہم اورتحقیقی مضامین کوبھی اس جرنل میں جگہ دی گئی ہے۔ ادب وثقافت کا یہ تازہ شمارہ ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلکیشن اردویونیورسٹی سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔