دلیپ پاٹل مہاراشٹرکے نئے وزیرداخلہ

ممبئی:مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بالآخر پیر کو اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دلیپ والس پاٹل کو ان کی جگہ محکمہ داخلہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دیشمکھ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بھجوایا۔ اس کے بعد وہ ادھو ٹھاکرے سے ان کے گھربھی ملے۔ اس کے بعد دیشمکھ دہلی روانہ ہوگئے۔ وزیر داخلہ کے استعفیٰ کے درمیان این سی پی کے چیف شرد پوار اور ڈپٹی سی ایم اجیت پوار نے بھی ملاقات کی۔دیشمکھ نے چھے لائن کے استعفیٰ نامہ میں لکھاہے کہ آج ایڈووکیٹ جئیشری پاٹل کی طرف سے ہائی کورٹ کی جانب سے سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ لہٰذا میں اخلاقیات کی بنیاد پر وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیتاہوں۔ میری آپ سے عاجزی کے ساتھ گزارش ہے کہ مجھے وزیر داخلہ کے عہدے سے فارغ کیا جائے۔