Home قومی خبریں دگ وجے سنگھ نے وکاس دوبے کی گرفتاری کو بتایا’منصوبہ بندسرینڈر‘

دگ وجے سنگھ نے وکاس دوبے کی گرفتاری کو بتایا’منصوبہ بندسرینڈر‘

by قندیل

نئی دہلی:اتر پردیش کے شاطربدمعاش اوردہشت گرد وکاس دوبے کے مدھیہ پردیش کے اوجین سے گرفتاری پرسابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ وکاس کامنصوبہ بندسرینڈر ہے۔ سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہاکہ یہ اترپردیش پولیس کے انکاونٹر سے بچنے کے لئے منصوبہ بندسرینڈر ہے۔ میری معلومات کے مطابق مدھیہ پردیش بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کی مہربانی سے ہی یہ ممکن ہوا ہے،’’جے مہاکال‘‘۔انہوں نے کہا کہ میں شیوراج جی کی وکاس دوبے کی گرفتاری یا سرینڈر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اس بدنام زمانہ غنڈے کے کس کس لیڈر اور پولیس اہلکار سے رابطے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ وکاس دوبے کو عدالتی تحویل میں کھ کر اس کی مضبوط سکیورٹی کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ تمام راز سامنے آسکیں۔وکاس دوبے پر حال ہی میں کانپور کے گاؤں بیکارو میں پولیس کے 8 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ تب سے اتر پردیش پولیس مسلسل اس کی تلاش میں تھی۔ جمعرات کی صبح اجین میں اس نے بابا مہاکا ل میں درشن کئے، اس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment