دگ وجے سنگھ ، رندیپ سرجے والا اور ہرسمرت کور کورونا سے متاثر

نئی دہلی / چندی گڑھ:کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ ، پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا اور شرومنی اکالی دل کی رہنما ہرسمرت کور بادل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان تینوں رہنماؤں نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہیں۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ میری کورونا رپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔ میں فی الحال اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر آئیسولیشن میں ہوں۔ اس دوران میرے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد خود کوآئیسولیشن میں رہتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔ کانگریس کے چیف ترجمان سرجے والا نے کہا کہ آج صبح جانچ میں مجھے کورونا وائرس کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ گزشتہ پانچ دنوں کے اندر مجھ سے جو رابطے میں آئے ہیں تو برائے مہربانی آئیسولیشن میں رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سابق مرکزی وزیر ہرسمرت نے کہا کہ میر ی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور ان کی ہلکی علامات ہیں۔ میں نے اپنے آپ کو آئیسولینسن میں کرکرلیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کررہوں۔ میں اپنے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ لوگوں سے خود کو الگ رکھیں اور جلد سے جلد ٹیسٹ کروائیں۔ ہرسمرت کے شوہر اور اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل بھی حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔