Home قومی خبریں ‘دی کشمیر فائلز’ کے بعد ’گجرات فائلز‘ بنانے کے مطالبے ،گجرات فسادات پربن چکی ہیں یہ فلمیں

‘دی کشمیر فائلز’ کے بعد ’گجرات فائلز‘ بنانے کے مطالبے ،گجرات فسادات پربن چکی ہیں یہ فلمیں

by قندیل

نئی دہلی: ‘دی کشمیر فائلز’ کی ریلیز کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا ہے۔ کئی لوگوں نے گجرات میں ہونے والے فسادات پر فلم بنانے کا مطالبہ بھی اٹھایا ہے۔ دریں اثنا ’گجرات فائلز‘ ٹوئٹر پر مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے بھی گجرات فسادات پر متعدد فلمیں بن چکی ہیں، آئیے ان فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
کائی پوچے
سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ‘کائی پو چے’ کی کہانی تین دوستوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ اومی، گووند اور ایشان تینوں احمد آباد میں رہتے ہیں۔ وہ مل کر ایک اسپورٹس اکیڈمی شروع کرتے ہیں۔ سب کچھ اچھا چل رہا ہے، پھر گودھرا واقعہ کے بعد کچھ ایسا ہوتا ہے کہ دوستوں میں اختلاف ہو جاتا ہے۔ کائی پو چے کے خلاف بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی جو 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس دوران ایک وکیل نے الزام لگایا کہ فلم متعصبانہ ہے اور اس فلم میں ہندو طبقے کے لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
پرزانیہ
فلم پرزانیہ ایک پارسی لڑکے پرزان پٹھا والا کی کہانی ہے۔ پرزان 2002 کے فسادات کے بعد غائب ہو جاتا ہے۔ اس فلم میں ایک خاندان کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ فلم پرزانیہ گجرات میں ریلیز نہیں ہونے دی گئی تھی ۔ وہاں کے سینما مالکان نے خطرات کو دیکھتے ہوئے اسے اپنے پردوں پر دکھانے سے منع کردیا تھا۔ اس فلم میں نصیر الدین شاہ اور ساریکا مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ پرزانیہ کو دیکھ کر لوگوں نے راہل ڈھولکیا پر ہندو مخالف فلم بنانے کا الزام لگایا تھا۔
فائنل سولیوشن
راکیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پر شروع میں بھارت میں طویل عرصے تک پابندی عائد تھی، جس کے لیے کئی مہمیں چلائی گئیں۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں 2003 میں گجرات فسادات پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی، جس کا عنوان ’فائنل سولیوشن‘ تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2004 میں اس فلم پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔ اس دستاویزی فلم کو نیشنل فلم ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز بھی ملے۔
فراق
2008 میں نندیتا داس نے گودھرا سانحے پر ’فراق‘ فلم بنائی۔ اس فلم میں دکھایا گیا تھا کہ گجرات فسادات کے ایک ماہ بعد عام لوگوں کی زندگیوں پر کیا اثر پڑا۔ اس فلم میں نصیر الدین شاہ، نواز الدین صدیقی، دیپتی نول، پریش راول اور ٹسکا چوپڑا جیسے اداکار شامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment