Home قومی خبریں دہلی والوں سے ہوشیار، پتہ نہیں وہ کب، کون سا قانون لے آئیں:گلزار

دہلی والوں سے ہوشیار، پتہ نہیں وہ کب، کون سا قانون لے آئیں:گلزار

by قندیل

ممبئی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک اور دنیابھرمیں احتجاجات ہورہے ہیں ۔اسی بیچ معروف شاعر،گیت کار اور فلم ساز گلزار نے بھی اس حوالے سے مرکزی حکومت پر طنز کیاہے۔گلزار نے کہا کہ ان دنوں مجھے دہلی والوںسے ڈر لگتا ہے کیونکہ کوئی نہیں جانتا وہ کب،کون سا قانون لے آئیں۔آندھی اور ماچس جیسی فلموں کے ڈائریکٹر گلزار نے کہا کہ جب ان کے دوست اور امر اجالا گروپ کے ادارتی مشیر یشونت ویاس دہلی سے ان سے ملنے کے لئے آئے تو وہ ڈر گئے تھے۔گلزار نے ہنستے ہوئے کہاکہ ان دنوں آپ نہیں جانتے کہ دہلی والے کیا قانون لے آئیں گے۔گلزار نے یہ بیان اخبار امر اجالاکی طرف سے منعقدہ ایک تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب کے دوران دیا۔اس سے پہلے انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو ’متروں‘ سےمخاطب کرنے والا تھا، لیکن پھر میں رک گیا۔ یہ کہہ کرانہوں نے واضح طور پر مودی کے خطابی لب ولہجے کی طرف اشارہ کیاتھا۔

You may also like

Leave a Comment