Home قومی خبریں دہلی یونیورسٹی میں فروری میں منعقد ہوں گی اکبرالٰہ آبادی صد سالہ تقریبات

دہلی یونیورسٹی میں فروری میں منعقد ہوں گی اکبرالٰہ آبادی صد سالہ تقریبات

by قندیل

نئی دہلی:(پریس ریلیز)اکبرالٰہ آبادی ١٦/ نومبر١٨٤٦ء کو اُس وقت کے الٰہ آباد اور آج کے شہر پریاگ راج میں پیدا ہوئے اور ١٥/ فروری١٩٢١ء کو آپ کا انتقال ہوا  —  اکبرالٰہ آبادی اردو ادب میں طنزومزاح کی روایت کے بنیا دگزار کہے جاتے ہیں۔ آپ سرسید کے ساتھ بھی تھے اور ان سے الگ بھی۔ اردو شعر وادب میں اکبرالٰہ آبادی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔
١٤/ فروری ٢٠٢١ء کو ان کی وفات کے سو سال پورے ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ادبی اور شعری خدمات کے حوالے سے ایک سہ روزہ بین الاقوامی سمینارر کا انعقاد شعبہئ اردو، دہلی یونی ورسٹی کے زیر اہتمام ١٥/ (پیر)١٦/(منگل)١٧/(بدھ) فروری کو عمل میں آئے گا۔شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی کے  صدرپروفیسر ارتضی کریم نے بتایا کہ اس یادگار ادبی تقریب میں ہندوستان اور بیرونِ ممالک سے طنزومزاح سے دلچسپی رکھنے والے ادیب اور شاعر شریک ہوں گے۔تین روز کے اس سیمنار میں افتتاحی تقریب کے علاوہ چھ ادبی اجلاس ہوں گے جن میں اکبر الٰہ آبادی کی شخصیت،ان کے عہد، ان کے معاصرین، ان کے افکار و نظریات کے تعلق سے مقالات پیش کیے جائیں گے اور طنزومزاح کے حوالے سے ایک شعری و نثری نشست کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
انھوں نے اطلاع دی کہ اس یادگار ادبی تقریب میں انجمن اساتذہ اردو جامعات ہند، گلوبل اردو ٹیچرس اور رائٹرس ایسوسی ایشن کے علاوہ دوسری ادبی انجمنیں بھی اپنا تعاون اور اشتراک پیش کریں گی۔پروفیسر ارتضی کریم نے کہا  کہ اس وقت تک ہم لوگ اس وبائی مرض سے نجات حاصل کرچکے ہوں گے اس لیے یہ بین الاقوامی سمینار ہم اپنی روایت کے مطابق ہی کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment