Home قومی خبریں دہلی یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ میں توسیع،31جولائی تک موقع

دہلی یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ میں توسیع،31جولائی تک موقع

by قندیل

نئی دہلی:دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں درخواست کے عمل کی آخری تاریخ 31 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ تیسری بار ہے جب درخواست کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل درخواست کی تاریخ 18 جولائی تھی اور اس سے قبل 4 جولائی۔ جن طلبا نے ابھی درخواست نہیں دی ہے، وہ سرکاری ویب سائٹ du.ac.in جا کر فارم پُر کرسکتے ہیں۔ڈی یو نے بتایا کہ ہفتے کی رات 9 بجے تک 444198 امیدواروں نے گریجویٹ کورسز کے لئے درخواست دی ہے۔ جبکہ 291469 نے درخواست فیس ادا کی۔ڈی یو نے داخلہ کے لیے درخواست کے عمل کا آغاز 20 جون کو کیا۔ اس سال کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے درخواستوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ وبا کی وجہ سے سارا عمل آن لائن ہورہا ہے۔طلبہ کو ایک بار درخواست کی فیس ادا کرنا ہوگی۔ میرٹ پر مبنی کورسز کی فیس 250 روپے ہے۔ ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی / ای ڈبلیو ایس زمرہ کے امیدواروں کے لئے فیس 100 روپے ہے۔ ای سی اے یا اسپورٹس کوٹہ کے تحت درخواست دینے والوں کے لئے 100روپئے اورداخلہ امتحان کے لئے 750 روپئے جنرل کٹیگری کے لئے اور ریزرو کیٹگری کے لئے 300 روپے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment