Home قومی خبریں دہلی تشدد: وزیر داخلہ کو استعفا دینا چاہیے:سونیاگاندھی

دہلی تشدد: وزیر داخلہ کو استعفا دینا چاہیے:سونیاگاندھی

by قندیل

 

نئی دہلی: دہلی تشدد کو لے کر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بدھ کو وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ سادھا۔سونیا گاندھی نے کہا کہ تشدد اور المناک واقعات کے پیچھے سازش کی گئی ہے۔دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران بھی سازش دیکھی گئی، بی جے پی لیڈروں نے اشتعال انگیز بیان دے کر خوف کا ماحول پیدا کیا۔دہلی میں موجودہ حالات کے لئے مرکزی حکومت، وزیر داخلہ اور دہلی حکومت ذمہ دار ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو دہلی میں تشدد کی ذمے داری لیتے ہوئے استعفا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اور وزیر اعلی بھی امن برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔سی ڈبلیو سی کا خیال ہے کہ صورتحال سنگین ہے، فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے فورس تعینات کی جانی چاہئے، محلوں میں امن کمیٹیوں کا قیام کیا جانا چاہئے۔دہلی کے وزیر اعلی کو متاثر علاقوں میں جانا چاہئے اور لوگوں کے ساتھ مسلسل بات چیت کرنا چاہئے۔

You may also like

Leave a Comment