دہلی کے سرکاری اسکولوں کے 500 سے زائد طلباء JEEکے امتحان میں ہوئے کامیاب،وزیر اعلیٰ نے دی مبارکباد

دہلی کے سرکاری اسکولوں کے 500 سے زائد طلباء JEEکے امتحان میں ہوئے کامیاب،وزیر اعلیٰ نے دی مبارکباد
نئی دہلی:چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت کے زیر انتظام اسکولوں کے 500 سے زیادہ طلباء اس سال کے جے ای ای مین امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے طلباء اور اساتذہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ جمعہ کی رات جے ای ای مین امتحان کے نتیجہ کا اعلان کیا گیا۔ قومی دارالحکومت سے پانچ طلباء نے اس امتحان میں 100 فیصد نمبرحاصل کیا ہے۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ اس سال دہلی کے سرکاری اسکولوں کے 510 طلباء جے ای ای مین امتحان میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل سال 2019 میں 473 طلباء اور سال 2018 میں 350 طلباء نے امتحان پاس کیا تھا ۔ تمام طلباء اور اساتذہ کو نیک خواہشات۔ مجھے آپ پر فخر ہے 98 فیصد نتائج کے بعد سرکاری اسکولوں کی ایک اور بڑی کامیابی۔واضح رہے کہ قومی جانچ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کو جے ای ای مین 2020 کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس بار جے ای ای کے امتحانات کا نتیجہ تقریبا 8 8.58 لاکھ امیدواروں کے لئے جاری کیا گیا تھا جو ملک بھر کے 660 مراکز میں منعقدہ امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ JEE مین امتحان میں مطلوبہ نمبر حاصل کرنے والے امیدوار انڈین انفارمیشن ٹکنالوجی (IITs)، قومی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (NIT) اور گورنمنٹ فنڈڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشن (جی ایف ٹی آئی) میں داخلے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔