دہلی میٹرو میں کل سے کرسکیں گے سفر، رکھنا ہوگا کچھ چیزوں کا خیال

نئی دہلی:کورونا بحران کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ بند رہنے کے بعد کل سے دہلی میں میٹرو خدمات شروع ہونے جارہی ہیں۔ 12 ستمبر تک دہلی کے میٹرو اسٹیشنوں کو تین مراحل میں شروع کردیا جائے گا، لیکن کنٹینمنٹ زون کے تحت آنے والے اسٹیشنوں پر فی الحال پابندی ہوگی۔ جسمانی رابطے کو کم کرنے کے لئے مکمل تیاری کی گئی ہے۔ اسٹیشنوں پر خود کار طریقے سے تھرمل اسکریننگ سینیٹائزرڈسپینسر اور پیڈل سے چلنے والی لفٹیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ میٹرو کی سہولت لینا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ اصولوں پر عمل کرنا پڑے گا۔(۱)7 ستمبر سے دہلی میٹرو خدمات صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے اور شام 4 بجے سے 8 بجے تک دو شفٹوں میں چلیںگی۔ (۲)دوسرے مرحلے میں ٹرینیں صبح 7 بجے سے شام 1 بجے کے درمیان اور شام 4 بجے سے 10 بجے کے درمیان دستیاب ہوں گی اور 12 ستمبر سے معمول کے مطابق خدمات شروع ہوجائیںگی۔ (۳) کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے سبب مسافروں کو ٹوکن جاری نہیں کیے جائیں گے۔ صرف اسمارٹ کارڈ رکھنے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی۔(۴)مسافروں کو اروگیہ سیتو ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔(۵)میٹرو اسٹیشن کے تمام دروازے نہیں کھلیں گے۔ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے داخل ہونے اور نکلنے کے لیے گیٹ الگ الگ ہوں گے۔ (۶) میٹرو کیمپس اور ٹرین کے اندر ماسک پہننا لازمی ہے اوراگر کوئی اس اصول کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کا چالان کیا جائے گا۔ (۷)کووڈ 19 کے حفاظتی معیارات کے مطابق کسی بھی اسٹیشن پر لفٹ میں ایک بار میں زیادہ سے زیادہ تین مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*