Home قومی خبریں دہلی میں صوتی آلودگی مہنگی پڑسکتی ہے ، ایک لاکھ روپے کاہوسکتا ہے جرمانہ

دہلی میں صوتی آلودگی مہنگی پڑسکتی ہے ، ایک لاکھ روپے کاہوسکتا ہے جرمانہ

by قندیل

نئی دہلی : ملک کے دارالحکومت دہلی میں صوتی آلودگی پر زیادہ سختی لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی صوتی آلودگی سے متعلق سخت رویہ اپنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے تحت صوتی آلودگی کی صورت میں دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے جرمانے کی رقم میں نظر ثانی کا اعلان کیا ہے۔ نئی ترمیم کے تحت صوتی آلودگی کا باعث بننے والے کسی بھی درمیانے درجے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز رکھی ہے ۔ کمیٹی نے جنریٹر کی صوتی آلودگی سے متعلق بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اب صوتی آلودگی پھیلانے والے پلانٹ کو ضبط کئے جانے کی بھی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ترمیم کی اس تجویز کو این جی ٹی نے بھی قبول کرلیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کے ذریعہ مقررہ وقت کے بعد آتش بازی کرنے پر جرمانہ عائد کرنے کی رقم میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ رہائشی اور تجارتی علاقوں میں یہ رقم 1000 اور سائلنٹ زون میں 3000 روپے ہوگی۔نئی شق کے مطابق اگر کسی جلسے ، شادی کی تقریب یا مذہبی تہوار میں آتش بازی کے متعلق ضابطہ کی خلاف ورزی ہوتی ہے، تو رہائشی اور تجارتی علاقے میں منتظم پر 10 ہزار جرمانے کی فراہمی کی گئی ہے اور سائلنٹ زون میں 20 ہزار تک۔ لیکن اگر اسی علاقہ میں دوبارہ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ،تو جرمانے کی رقم 40 ہزار کردی جائے گی، جبکہ دو بار سے زیادہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ، ساتھ ہی اس علاقہ کو سیل بھی کردیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment