دہلی میں دنیا کے سب سے بڑے کووڈ کیئر سنٹر کا آغاز

نئی دہلی:دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے اتوار کے روز 10000 بستروں والے سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح کیا جو دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اس چھتر پور میں میں بنایا گیا ہے۔ یہ سینٹر ان مریضوں کے علاج کے لئے ہے جن میں کورونا وائرس کے علامات نہیں ہیں۔جن کے گھر میں آئیسولیشن کا انتظام نہیں ہے۔ یہ مرکز 1700 فٹ لمبا اور 700 فٹ چوڑا ہے۔ اس کی سائز تقریباً20 فٹ بال گراؤنڈ کتنی ہے۔ اس میں 200 ایسے احاطے ہیں جن میں 50 بستر ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔اس مرکز کو چلانے کے لئے نوڈل ایجنسی ہند تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) ہوگی جبکہ دہلی حکومت انتظامی مدد فراہم کررہی ہے۔