Home قومی خبریں دہلی میں کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے پلان کو منظوری

دہلی میں کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے پلان کو منظوری

by قندیل

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے جمعہ کے روز کہا کہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے اجلاس میں کوویڈ۔19 کی تیسری لہر سے نمٹنے کےلیے  گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کی منظوری دی گئی ہے۔دہلی کی ایک کمیٹی نے کوویڈ کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے رنگوں کے کوڈکا ایک نظام مرتب کیا ہے ، جو ایک مرحلہ وار اقدامات تجویز کرے گا ، جیسے ریڈ کلر، اس میں معاشی سرگرمیاں بند کردینا ۔۔کجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ آج کا گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان ڈی ڈی ایم اے اجلاس میں منظور کیا گیا۔ اس میں کوئی تذبذب نہیں ہوگا کہ لاک ڈاؤن کب ہوگا اور کب کھلے گا۔ میٹنگ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کے بارے میں بھی بات کی گئی،جس میں کہا گیا کہ ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کے پھیلاؤ کو دہلی روکنا ہوگا ، جس کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment