دہلی میں کورونا کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوگا سستا،وزیر اعلی کیجریوال کا حکم

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا وائرس کے قابل اعتماد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو سستا کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ انہوں نے پیر کو متعلقہ وزارت اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کےخرچ کو کم کیا جائے۔ کورونا وائرس کی جانچ کے لئے آر پی ٹی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں کورونا کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ مفت کیا جارہا ہے، لیکن نجی اسپتالوں میں اس کی قیمت کو کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نجی اسپتالوں میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم ہونے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں اس ٹیسٹ کو کرانے کے لیے آگے آئیںگے۔ جانچ کے دائرہ کار میں اضافہ سے کورونا انفیکشن کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ جب سے دہلی میں کورونا کاقہردوبارہ شروع ہوا ہے اس کے بعد سے کیجریوال حکومت جانچ کے دائرہ کار میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ متاثرہ شخص کو دوسروں میں وائرس پھیلانے سے پہلے ہی اس کی شناخت کی جاسکے۔