دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملے پر امت شاہ نےبلائی ایمرجنسی میٹنگ

دہلی:خطۂ قومی دارالحکومت دہلی ( این سی آر)یں کروناکے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں دہلی کے وزیر صحت ستندر جین اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال بھی ممکنہ طور پر شرکت کریں گے ۔یہ میٹنگ وزیر داخلہ کے نارتھ بلاک کے دفتر میں ہونا طے پائی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ دہلی میں کرونا کیسز میں اضافے سے پریشان ہیں۔گذشتہ چند مہینوں میں این سی آرخطہ قومی دارالحکومت دہلی میں کرونا وائرس کے کیسز کے تناظر میں چند مہینوں میں وزیر داخلہ امت شاہ اور سی ایم کجریوال نے کم سے کم دو بار ملاقات کی ہے۔ دہلی میں ایک بار پھرکرونا کے روزانہ کیسز میں 12 دن پہلے سے تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اموات کی تعداد میں بھی روزانہ اضافہ ہورہا ہے، جسے کرونا کی تیسری لہر سے تعبیر کیاجارہا ہے۔ہفتہ کے آخری 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت دہلی میں 7340 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ آخری 24 گھنٹوں میں 7117 مریض ٹھیک ہوئے اور 96 مریض فوت ہوگئے۔ دہلی میں پازیٹیو شرح کے بارے میں بات کریں تو یہ تقریبا ً15 فیصد ہے۔