Home قومی خبریں دہلی میں کورونابے قابو،کجریوال نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی

دہلی میں کورونابے قابو،کجریوال نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی

by قندیل

نئی دہلی:سی ایم اروند کیجریوال نے دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے ۔ دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری اور دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔ انہیں میٹنگ میں شرکت کے لیے ایک خط لکھا گیا ہے۔کانگریس نے کل جماعتی میٹنگ کاخیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں ضرور شرکت کی جائے گی۔ دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری نے ٹویٹ کیا ہے کہ آج اروند کیجریوال جی کو پارٹی کی کل میٹنگ کے لیے دعوت نامہ ملا۔کانگریس کچھ عرصے سے اس کا مطالبہ کررہی ہے۔ یہ بہت دیرسے ایک مثبت قدم ہے۔ وبائی مرض کے اس دورمیں ہم سب کو دہلی کے عوام کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ کانگریس اس کل جماعتی اجلاس میں شرکت کرے گی اور اپنی مثبت تجاویز پیش کرے گی تاکہ دہلی کورونا کے پھیلاؤ سے نجات پائے۔دہلی ہائی کورٹ نے کوویڈ 19 کے پیش نظر تالابوں اور ندی کنارے جیسی عوامی جگہوں پرچھٹ پوجاکے انعقاد پر دہلی حکومت کی طرف سے عائد پابندی میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ نے کہاہے کہ تیسری لہر قومی دارالحکومت میں جاری ہے اور ایسی صورتحال میں لوگوں کی بڑی تعداد کو جمع کرنے کی اجازت دینے کا نتیجہ لوگوں کو ایک سپر اسپریڈربنادے گا۔عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کوبتایاکہ اپریل میں گاڑی چلاتے ہوئے ماسک پہننالازمی قرار دے دیا گیا تھا اور اب بھی یہ قانون نافذ العمل ہے۔حکومت نے یہ معلومات جسٹس نول چاولا کے سامنے دائر حلف نامے میں دی۔ دہلی حکومت نے یہ حلف نامہ ایک وکیل کے ذریعہ دائر درخواست کے حوالے سے دائر کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment