Home قومی خبریں دہلی میں بڑھا کورونا کا معاملہ

دہلی میں بڑھا کورونا کا معاملہ

by قندیل

نئی دہلی :دہلی میں کورونا انفیکشن کے نئے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ دہلی کے کاپاسیڑامیں ایک ہی بلڈنگ میں 41 افراد کورونا سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ وہیں دوسری طرف تغلق آباد ایکسٹینشن میں 15 نئے کورونا کے مثبت معاملے کیس آئے ہیں۔ دہلی کے کاپاسیڑا میں ایک مکان میں 18 اپریل کو ایک کورونا کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ گھنی آبادی کا علاقہ دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے 19 اپریل کو علاقے کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد یہاں کے 95 لوگوں کے سیمپل 20 اپریل کو اور 80 لوگوں کے سیمپل 21 اپریل کو لئے گئے اوراین آئی بی نوئیڈا بھیجے گئے۔ مجموعی طور پر 175 لوگوں کے سیمپل میں سے 67 لوگوں کے سیمپل کی رپورٹ آج آئی ہے۔ ان میں سے 41 افراد کورونا سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ 175 لوگوں کے نمونے بھیجے گئے تھے، جس میں 67 لوگوںکی رپورٹ آئی ہے یعنی گیارہ دن کے بعد رپورٹ آئی ہے، وہ بھی پوری نہیں ہے۔دہلی میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ راجدھانی دہلی میں جمعہ کو کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھ کر 3738 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں یہاں 223 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 2 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہاں کل 1167 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ دہلی میں کورونا وائرس سے اب تک 61 لوگوں کی جان گئی ہے۔ہندوستان میں کورونا وائرس سے اب تک 1218 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 37336 ہو گئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2293 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 71 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس کو لے کر ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کو حکومت نے 3 مئی کے بعد دو ہفتے کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈائون کا دوسرا مرحلہ 3 مئی تک جاری رہنے والا تھا جسے حکومت نے مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھا دیا ہے۔ اب 17 مئی تک یہ لاک ڈائون جاری رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment