Home قومی خبریں دہلی میں 20 اپریل سے رعایت کی امیدکم،ریاستی حکومت کے فیصلے پرچھوٹ کاانحصار

دہلی میں 20 اپریل سے رعایت کی امیدکم،ریاستی حکومت کے فیصلے پرچھوٹ کاانحصار

by قندیل

نئی دہلی:دہلی میں 11 میں سے 9 اضلاع میں بڑی تعداد میں کیس آنے پرانہیں ہاٹ اسپاٹ والے ریڈڈسٹرکٹ میں رکھاگیاہے۔باقی نارتھ ویسٹ ضلع کو اورنج اور نارتھ -ایسٹ کو ایک دن پہلے کے مطابق نان ہاٹ اسپاٹ والے ڈسٹریکٹ میں رکھاگیاہے۔ اگرچہ اس ضلع کے شاستری پارک میں ایک زونبنائے جانے کے بعد بھی یہ ضلع بھی براہ راست طورپرہاٹ اسپاٹ والے ضلع میں آگیاہے۔کسی بھی ریڈ ڈسٹرکٹ کو پہلے اورنج زمرے میں آنے میں14 دن اور پھر اورنج گرین میں آنے میں 14 دن کوئی نیاکیس نہیں آنے پر ہونا طے ہے۔ایسے میں دہلی میں 9 ضلع تو 28 دن کے پہلے گرین ڈسٹرکٹ زمرے میں نہیں آئیں گے۔دہلی میں مثبت مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے صاف ہے کہ مرکزسے20 اپریل کے بعد ملنے والی رعایت کی توقع نہیں ہے۔چھوٹ ملنے کے پیمانے گرین ڈسٹرکٹ، رورل ایریاکومیونسپیلٹی نوٹیفائی نہ ہو والے پیمانے پر دہلی باہر ہو رہی ہے۔کمشنر سنجیو کھروار نے بتایا کہ پوری دہلی نوٹیفائی رورل ایریاہے جب کہ صنعتوں کو چھوٹ اس سے باہر دیاجاناہے۔ ایسا ہی تعمیر اتی کام شروع کیے جانے کولے کرہے۔تعمیرات کی چھوٹ بھی شہری علاقے میں صرف حکومت کے بڑے پراجیکٹ جہاں مزدور دستیاب ہیں، وہاں دیا جانا ہے تو یہاں ریڈ ضلع اس چھوٹ کو روکے گا۔ 20 اپریل سے چھوٹ کی بات ہے تو ایسے میں ریاستی سطح کی میٹنگ 18-19 اپریل کوہوسکتی ہے۔لیکن دہلی کے حالات کو دیکھتے ہوئے کسی رعایت کی توقع نہیں ہے۔دہلی میں 11 ضلع ہیں لیکن گنجان آبادی کے درمیان ضلع کی باؤنڈری ایک سڑک کے بعد کئی جگہ تبدیل ہو جاتی ہے۔شمال مشرقی دہلی، شاہدرہ اور مشرقی ضلع کے درمیان توکئی سطح پر وہاں رہنے والے لوگ بھی ضلع کی شناخت نہیں کرپاتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment