Home قومی خبریں دہلی میں نفرت آمیزتشہیرکرنے والے یوگی آدتیہ ناتھ کی بولتی بند،سوال پرہاتھ جوڑکر نکل گئے

دہلی میں نفرت آمیزتشہیرکرنے والے یوگی آدتیہ ناتھ کی بولتی بند،سوال پرہاتھ جوڑکر نکل گئے

by قندیل

وارانسی:دہلی میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اشتعال انگیزاورنفرت آمیزتشہیرکی بعدمیں انھیں نوٹس بھی دیاگیالیکن جب ان کی ایک نہ چلی اوربی جے پی پرپھرجھاڑوچل گئی تواب ان کی بولتی بندہے۔دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچے وزیراعلیٰ یوگی منگل کو صبح سنکٹ موچن مندر پہنچ گئے۔یہاں انہوں نے پوجا ارچنا کی۔منگل کو دہلی انتخابات کے نتائج آئے، اس میں آپ کو اقتدار مل گیا۔دہلی انتخابات میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی خوب محنت کی تھی۔انتخابی نتائج پر ان سے سوال پوچھا گیا تو وہ ہاتھ جوڑکر نکل گئے۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے دہلی انتخابات میں یکم فروری سے 4 فروری کے درمیان 12 ریلیاں کی تھیں۔اس دوران انہوں نے شاہین باغ اور جامعہ نگر میں بھی ریلی کی تھی۔اس کے علاوہ کراول نگر، روہنی، بدرپور، وکاس پوری،دوارکا،پٹپڑگنج اور شاہدرہ میں بھی ریلیوں سے خطاب کیا تھا۔سی ایم یوگی دہلی انتخابات میں اسٹارپرچارک کے طور پرشامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment