دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کی تعطیلات منسوخ

نئی دہلی:دہلی اور مرکزی حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود دارالحکومت میں کورونا معاملات ہر روز نئے ریکارڈ بنارہاہے۔ اس کے پیش نظر دہلی حکومت نے اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور معاون عملے سمیت محکمہ صحت کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر کے کورونا مریضوں کو 5 دن قانونی کوارنٹین میں رکھنے کے ایل جے کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت عملی طور پر عملی نہیں ہے کیونکہ دہلی حکومت کے پاس ایسے مریضوں کے لئے کافی تعداد میں بستر اور نرس نہیں ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت ہے۔
ایک حکم میں دہلی حکومت نے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے تحت تمام اسپتالوں اور طبی اداروں کے تمام ڈی ایم، ڈین اور ڈائریکٹرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحت آنے والے تمام ملازمین کو فوری طور پر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت دیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے ملازمین صرف ناگزیر حالت میں چھٹیاں لے سکتے ہیں۔ دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل اور دہلی حکومت کے مابین کورنٹین کے حوالے سے تنازعہ بڑھتا جارہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ دہلی میں کووڈ 19 کے تمام مریضوں کو سرکاری سہولت میں کورنٹین میں رہنا چاہئے ،اس کے بعدانہیں گھرمیں کوارنٹین کی اجازت ہونی چاہئے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*