دہلی کے بعد اب مدھیہ پردیش میں کورونا کی رفتارتیز

مدھیہ پردیش:ہندوستان میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسزہیں۔ جبکہ کورونا کی وجہ سے ملک میں 1 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک طرف جہاں ملک کے دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں کچھ راحت نظر آرہی ہے، تو دوسری طرف مدھیہ پردیش میں کورونا کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں اب تک 136696 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ 8802267 کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔