دہلی حکومت نے 65 ہزار تارکین وطن کو ٹرینوں میں گھر بھیجا:منیش سسودیا

نئی دہلی:دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہاہے کہ اب تک دہلی سے تقریباََ65000 تارکین وطن کو ٹرینوں سے ان کی آبائی ریاستوں میں بھیجاگیاہے۔ ہم دہلی میں پھنسے تارکین وطن محنت کشوں کو واپس ان کے گھر بھیجنے کے لیے مختلف ریاستوں سے اجازت مانگ رہے ہیں۔دہلی حکومت کادعویٰ ہے کہ وہ ہرطرح کی سہولیات دے رہی ہے۔آٹوڈرائیوروں اورمزدوروں کوپیسے اورراشن بانٹ رہی ہے۔جب اتنی سہولیات مل رہی ہیں توسوال یہ ہے کہ لوگ پریشان کیوں ہیں؟منیش سسودیا نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں پھنسے تارکین وطن محنت کشوں کو آسان طریقے سے ٹرینوں کے ذریعے واپس ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچانے کے لیے دہلی حکومت نے پورے انتظام کر لیے ہیں۔ اس کے لیے دہلی حکومت نے ایک سرکاری ویب سائٹ جاری کرکے گھر جانے کے خواہش مند لوگوں سے اس پر رجسٹریشن کرانے کوکہاتھا۔