Home قومی خبریں دہلی حکومت کا تبلیغی جماعت کے 2446 لوگوں کوگھربھیجنے کا حکم

دہلی حکومت کا تبلیغی جماعت کے 2446 لوگوں کوگھربھیجنے کا حکم

by قندیل

نئی دہلی:دہلی حکومت نے تمام ضلع حکام کو ہدایت دی کہ وہ تبلیغی جماعت کے 2446 ارکان آئیسولیشن وارڈ سے چھوڑ دیں اور یہ بھی یقین دہائی کرائیں کہ وہ اپنے گھروں کے علاوہ کہیں اور نہیں ٹھہریں۔دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کے ایس مینا نے ڈپٹی کمشنروں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ضلع حکام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دہلی میں واقع مرکز کے پروگرام میں شامل ہوئے دوسری ریاستوں کے جماعت کے نمائندوں کو ان کے گھر بھیجنے کا بھی انتظام کریں۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں دہلی کے نظام الدین علاقے میں ہوئے پروگرام میں شریک ہوئے 567 غیر ملکیوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔حکومت کے ایک اہلکار نے کہاکہ ان غیر ملکی جماتیوں کو ویزا کی خلاف ورزی جیسے مختلف خلاف ورزیوں کے سلسلے میں پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے مراکز میں الگ رہنے کی مدت پوری کر چکے اور کورونا وائرس سے متاثر نہیں پائے گئے تبلیغی جماعت کے ارکان کو ان کے گھر جانے دینے کا حکم دیا تھا۔مینا نے اپنے خط میں کہاکہ دہلی کے علاوہ دیگر مقامات سے تعلق رکھنے والے جن لوگوں کو مقرر ہدایات کے مطابق چھوڑا جا سکتا ہے انہیں الگ مراکز سے سفر کرنے کے لئے پاس جاری کئے جائیں۔کسی بھی صورت میں مذکورہ افراد کو مسجد سمیت کسی بھی دوسری جگہ ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

You may also like

Leave a Comment