Home قومی خبریں دہلی فساد:ڈی یوکے پروفیسر اپوروانند سے 5 گھنٹے تک پوچھ تاچھ ، موبائل فون ضبط

دہلی فساد:ڈی یوکے پروفیسر اپوروانند سے 5 گھنٹے تک پوچھ تاچھ ، موبائل فون ضبط

by قندیل

 

نئی دہلی:

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے دہلی تشددکیس کی تحقیقات کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند سے پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اپوروانند کا موبائل فون قبضے میں لے لیاگیاہے۔ اس پوچھ گچھ کے بعدپروفیسر اپوروانند نے کہاہے کہ میں تحقیقات میں تعاون کر رہا ہوں۔ احتجاج کرنا سب کا بنیادی حق ہے۔سی اے اے اوراین آرسی پراحتجاج کرنے میں جوشخصیات پیش پیش رہی ہیں،کوروناوباکے دورمیں دہلی تشددکی آڑمیںسب پرشکنجے سخت کیے جارہے ہیں۔ پروفیسر اپوروانند بھی سیکولرشبیہ کے ہیں اورفرقہ وارانہ اقدامات کی تنقیدکرتے رہتے ہیں۔دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے یواے پی اے یعنی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت ایک کیس درج کیاہے تاکہ اس تشددکے پیچھے کی جانے والی بڑی سازش کا پتہ لگایا جاسکے۔ گرچہ کپل مشرا،جنھوں نے کھلی دھمکی دی تھی اوراس دھمکی کے دودن بعدفسادہوا،انوراگ مشرا اور پرویش ورماجنھوںنے اشتعال انگیزنعرے لگوائے اوربیانات دیے ،ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے جس پرکئی طرح کے سوالات کھڑے ہورہے ہیں۔پروفیسر اپوروانند نے کہاہے کہ میں دہلی پولیس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کی مناسب تحقیقات ہونی چاہئیں اورکسی بے گناہ پر الزام عائدنہ کیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment