دہلی فساد:چارج شیٹ میں یچوری اور یوگیندر یادو وغیرہ کا نام دینا نظامِ انصاف کی تضحیک:پی چدمبرم

نئی دہلی:سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ دہلی فسادات کیس کے ملزم کے انکشافات پردہلی پولیس کی جانب سے دائرضمنی چارج شیٹ میں سی پی ایم لیڈر سیتارام یچوری ، سوراج ابھیان کے یوگیندر یادو اور دوسرے دانشوروں کے ناموں کاذکرکرنامجرمانہ انصاف کے نظام کی تضحیک ہے۔ پی چدمبرم نے کہاہے کہ کیا دہلی پولیس بھول گئی ہے کہ معلومات اور چارج شیٹ کے درمیان اہم اقدامات موجودہیں جنھیں تفتیش اور تصدیق کے نام سے بھی جانا جاتا ہے؟سابق مرکزی وزیر داخلہ چدمبرم نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ دہلی پولیس نے دہلی فسادات کے معاملے میں ضمنی چارج شیٹ میں سیتارام یچوری اوربہت سے دوسرے اسکالرز اور کارکنوں کا نام دے کر مجرمانہ انصاف کے نظام کی تضحیک کی ہے۔دہلی تشددجانچ پرکئی اہم تنظیموں نے بھی سوال اٹھائے ہیں اوربین الاقوامی جماعتوں کی طرف سے بھی سوال کیے گئے ہیں ۔خودعدالت کئی تبصرے کرچکی ہے۔