دہلی اور بہار کے درمیان چلنے والی 7ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل 7دسمبرسے ہوگا تبدیل

نئی دہلی:ہندوستانی ریلوے نے دہلی اور بہار کے درمیان چلنے والی ویشالی ایکسپریس اور سوتنترتاسینانی ایکسپریس کا ٹائم ٹیبل تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 7 دسمبر سے بہار کے جئے نگر اور سہرسا سے دہلی جانے والی دو بڑی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی ہوگی۔ ریلوے کے مطابق جے نگر سے نئی دہلی جانے والی گاڑی نمبر 02561 سوتنترتاسینانی ایکسپریس 7 دسمبر سے شام 2 بجکر 2 منٹ کے بجائے شام 5:40 بجے جائے گی۔ اور ٹرین نمبر 02562نئی دہلی سے جئے نگر ایکسپریس 20:40 کے بجائے 21:15 بجے نئی دہلی سے جائے گی۔ سمستی پور ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم اشوک مہیشوری نے بتایا کہ مسافروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ٹرین نمبر 02553 سہرسا۔ نئی دہلی وشالی ایکسپریس / اسپیشل ٹرین 07.12.2020 سے سہرسا اسٹیشن سے صبح 06.46 بجے سے جائے گی۔ جو مانسی، کھگڑیا، بیگوسرائے، برونی، سمستی پور، مظفر پور، حاجی پور، سونپور، چھپرا، سیوان، دیوریا صدر، گورکھپور، خلیل آباد، بستی، گونڈا، بارہ بنکی، بادشاہ نگر، عیش باغ، کانپور سینٹرل ، اٹاوہ، ٹنڈلا،علی گڑھ، غازی آباد ہوتے ہوئے 06.25 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔اور 08.12.2020 کو ٹرین نمبر 02554 نئی دہلی سے 20.40 بجے نئی دہلی سے چل کر غازی آباد، علی گڑھ، ٹنڈلا، اٹاوہ، کانپور سنٹرل، عیش باغ، بادشاہ نگر، بارہ بنکی، گونڈا، بستی، خلیل آباد، گورکھپور، دیوریا صدر، سیون، چپرا، سونپور، حاجی پور، مظفر پور، سمستی پور، برونی، بیگوسرا،، کھگڑیہ، مانسی ہوتے ہوئے 20.20 بجے سہرسا پہنچے گی۔ سوتنترتا سینانی؍اسپیشل ٹرین 07.12.2020 سے ٹرین نمبر 02561 جے نگرسے 17.20 بجے روانہ ہوگی۔ جو مدھوبنی، سکری، دربھنگہ، سمستی پور، مظفر پور، حاجی پور، سونپور، چھپر، سریمن پور، بلیا، غازی پور سٹی، انریہار، وارانسی، گیان پور روڈ، پریاگراج، کانپور سینٹرل ، علی گڑھ، غازی آباد ہوتے ہوئے 15.40 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔اور ٹرین نمبر 02562تاریخ08.12.2020 کو نئی دہلی سے 21.15 بجے روانہ ہوگی۔ جو علی گڑھ، کانپور سنٹرل، پریاگراج، گیان پور روڈ، وارانسی، انریہار، غازی پور سٹی، بلیا، سریمان پور، چھپرا، سونپور، حاجی پور، مظفر پور، سمستی پور، دربھنگہ، شکری، مدھوبنی ہوتے ہوئے 19.23 بجے جے نگرپہنچے گی۔