دہلی اسمبلی کی کمیٹی نے فیس بک افسرکوپھرطلب کیا

نئی دہلی:دہلی اسمبلی برائے امن کمیٹی نے فیس بک کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر کوایک بار پھر طلب کیاہے۔ کمیٹی نے اجیت موہن کو 23 ستمبر کو پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر اس بار اجیت موہن کو پیش نہیں کیا گیا تو اسے اسمبلی کمیٹی کے استحقاق کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔ دہلی قانون ساز اسمبلی کی امن اور ہم آہنگی کمیٹی شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات میں فیس بک کے کردار کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فیس بک پر الزام لگایاگیاہے کہ اس نے نفرت انگیز تقریروں پر کارروائی نہیں کی اورغیر جانبداری کامظاہرہ نہیں کیاہے۔