دہلی:ایمس میں او پی ڈی خدمات دوبارہ شروع

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کا مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ کے اعدادوشمار کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ادھر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے بند او پی ڈی سروس آج سے دوبارہ شروع کردی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ خدمات گزشتہ کئی مہینوں سے بند ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے دہلی کے ایمس میں او پی ڈی سروس بند کردی گئی تھی۔ تاہم اب 25 جون سے ایمس میں او پی ڈی سروس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ایمس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے شرما کے مطابق او پی ڈی میں فی الحال صرف بوڑھے مریض ہی دیکھے جائیںگے۔ اسی کے ساتھ تمام محکموں میں صرف 15-15 مریضوں کو دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر محکمہ چاہے تو محدود تعداد میں نئے مریضوں کو بھی بلا جاسکتا ہے۔