Home قومی خبریں دہلی ایمس میں اوپی ڈی پھر شروع ، مریضوں کو آن لائن کرانا ہوگا رجسٹر یشن

دہلی ایمس میں اوپی ڈی پھر شروع ، مریضوں کو آن لائن کرانا ہوگا رجسٹر یشن

by قندیل

نئی دہلی : آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔دارالحکومت دہلی میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد ایمس 18 جون سے OPD خدمات دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ او پی ڈی میں آنے والوں کو آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا۔خیال رہے کہ ابھی آف لائن رجسٹریشن نہیں ہوسکیں گے ۔ ڈاکٹر ان مریضوں کے دیکھیں گے ،جو او پی ڈی میں آن لائن اندراج کرائے ہیں۔ایمس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 جون سے اپنے بیرونی مریضوں کے شعبہ (او پی ڈی) کی خدمات دوبارہ شروع کرے گی۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے منگل کو شرما کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے یہ فیصلہ کیا ہے۔نوٹس کے مطابق او پی ڈی میں ابھی ایسے مریض ہی مجاز ہوں گے ، جنہوں نے پہلے ہی آن لائن رجسٹریشن یا ٹیلی فونک اپائنٹمنٹ لے رکھا ہے۔خیال رہے کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بے قابو کیسز پیش نظر ایمس نے 6 اپریل کواو پی ڈی کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment